او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس 22 اور23 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا، وزیرخارجہ

اسلام آباد: اسلام آباد ایک بار پھر او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس مارچ میں منعقد ہو گا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 23 مارچ کو منعقد ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ مسلم امہ کے وزرائے خارجہ کی کثیر تعداد دیکھے گی ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں او آئی سی ممالک کے سفرا کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اڑتالیسواں اجلاس 22 و23 مارچ 2022 کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ یہ سال ہمارے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ پاکستان کو معرض وجود میں آئے 75 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس افغانستان کے حوالے سے تھا جبکہ آئندہ اڑتالیسویں وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں ہم مسلم امہ کو درپیش دیگر مسائل کو زیر بحث لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس میں شرکت کیلئے میں او آئی سی ممبر ممالک کے وزرائے خارجہ کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان تشریف لائیں اور ہمیں میزبانی کا شرف بخشیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ 23 مارچ کے باعث او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ کو سالانہ پریڈ کا مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More