پی ایس ایل 7 قلندرز کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ساتھویں ایڈیشن کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قلندرز کے سابق کپتان سہیل اختر کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔ جبکہ یونائیٹڈ نے فاسٹ بولر حسن علی اور محمد وسیم جونیئر کو حتمی الیون کا حصہ بنایا ہے۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل لاہور قلندرز کو کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین آخری پانچ مقابلوں میں اسلام آباد کو سبقت حاصل ہے۔ جبکہ تین مرتبہ لاہور کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم روان سیزن میں یونائیٹڈ کو شکست دینے کے بعد قلندرز کا مورال بلمد ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More