پاکستان کی کابل میں دہشتگردی کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں دہشت گردی کی شدید مذمت کی ہے ۔ ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کے مطابق ہم افسوس کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کے جاری بیان کے مطابق پاکستان اج کابل میں 3 دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ان حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا جبکہ متعدد افراد زخمی ہوہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور عوام متاثرین کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کرتے ہیں۔ پاکستانی حکومت اور عوام زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

عاصم افتخار احمد نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اشکال کی مذمت کرتا ہے۔ہم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More