پاکستان کی مسجد اقصیٰ پراسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آج مسجد الاقصی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں 152 افراد زخمی ہوئے جبکہ 300 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مختلف مقبوضہ علاقوں میں موجودہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتا ہے ۔آج مسجد الاقصی پر اسرائیلی افواج کے حملوں میں 152افراد کے زخمی ہوئے ، 300 کو گرفتار کیا گیا۔عبادت گزاروں پر بالخصوص رمضان میں قابل مذمت حملہ تمام انسانی اقدار و حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ چند ہفتوں میں اسرائیلی افواج نے مشرقی یروشلم و دیگر علاقوں میں درجنوں افراد کا قتل عام کیا ۔اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں تشدد میں اضافہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More