کراچی: کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید ترین مندی کا رجحان دیکھا گیا ۔ شدیدمندی کے باعث مارکیٹ 44 ہزار کی حد سے بھی نیچے چلی گئی۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شدید ترین مندی چھائی رہی ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1302 پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار830پر بند ہوا۔شدید مندی کے باعث مارکیٹ میں2.89فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔