تازہ ترین
گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: (27 جون 2020) اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 33,438 سے شروع ہوکر 33,939 پر بند ہو ا ہفتے بھر کے دوران انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ کاروباری ہفتے میں 33,438 سے شروع ہوکر 33,939 پر بند ہوئی۔ ہفتے بھر کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں 500سے زائد پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس نے ہفتے کے دوران 1090 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔ ہفتہ وار بلند ترین سطح 34161 جبکہ کم ترین 33070 رہی۔ کاروباری ہفتے کے دوران88 کروڑ سے زائدکے شیئرز کے سودوں کی مالیت 29ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 48 ارب روپے بڑھ کر 6422 ارب روپے ہو گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top