پاکستان اسٹاک ایکسچینج 45 ہزار 944 پوائنٹس پر مستحکم رہی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ ملے جلے رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔مارکیٹ 45ہزار 944 پوائنٹس پر مستحکم رہی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز میں ملا جلارجحان رہا۔ مارکیٹ 45ہزار 944 پوائنٹس پر مستحکم رہی۔آج دن بھر مجموعی طورپر359 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 198کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 141کے شیئرز میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کی بلندترین سطح 45,734 جبکہ کم ترین سطح 45,734 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More