کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلےروز انڈیکس میں منفی رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوا۔ مارکیٹ 286 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار 366 پر بند ہوئی۔
دن بھرمجموعی طورپر345 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 246کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 86 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,767 جبکہ کم ترین سطح 43,324 رہی۔