پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 325 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی رہی۔ مارکیٹ325پوائنٹس کی کمی سے 45ہزار82پربند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مندی کا ارجحان رہا ۔ مندی کے باعث 100 انڈیکس 325پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد مارکیٹ 45ہزار 82 پر بند ہوئی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر370 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔263 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ90کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More