پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا رجحان

کراچی: پاکستان اسٹاک ا یکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے بھی مندی کا رجحان رہا۔ مارکیٹ صرف 7 پوائنٹس کی کمی سے44 ہزار825 پربند ہوئی۔

حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مسلسل مندی کا رجحان رہا ۔ 100 انڈیکس 7 پوائنٹس کی کمی سے44 ہزار825 پربند ہوا۔آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 44,875 جبکہ کم ترین سطح 44,275 رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر 359 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 169کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ168کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More