پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، ڈالر کی پرواز جاری

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آغاز سے ہی شدید مندی کا رجحان ہے۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اڑان نہ تھم سکی، مزید مہنگا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے ہی شدید مندی کا رجحان ہے۔ مارکیٹ 514 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار77 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ جمعہ کے روز 441 پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ 42,591 بند ہوئی تھی۔

فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹربینک میں ڈالر مزید 34 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 34پیسے کے اضافے سے ڈالر 221 روپے پرپہنچ گیا۔ جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 220 روپے 66 پیسے پر بند ہوا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More