پی ایس ایکس میں زبردست اتار چڑھاؤ، 87 پوائنٹس کی کمی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست اتار چڑھاؤ رہا۔ مندی کے باعث انڈیکس 42 ہزارکی حدسے بھی نیچے چلا گیا تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست اتار چڑھاؤ رہا۔ کاروبار کے دوران مندی کے باعث انڈیکس42ہزارکی حدسے بھی نیچے چلا گیا تھا۔ اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ 87 پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار 504 پر بند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طورپر347 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 201کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ120کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ بلند ترین سطح 42,591 جبکہ کم ترین سطح 41,828 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More