حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 321پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روزمثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ 321پوائنٹس کے اضافے سے45ہزار821 پربند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں مثبت رجحان دیکھا گیا ۔100انڈیکس 321پوائنٹس کے اضافے سے45ہزار821 پربند ہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 46,164 جبکہ کم ترین سطح 45,481رہی۔

آج دن بھرمجموعی طورپر368 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا-191 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ161کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More