پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروبار میں مندی، 185 پوائنٹس کی کمی پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملا جلارجحان رہا۔ مارکیٹ 185 پوائنٹس کےکمی سے 43ہزار436 پربند ہوئی، دوسری جانب سونے کی قیمت میں اضافہ جبکہ ڈالرکی قیمت میں اتار چڑھاؤ رہا۔

کاروباری ہفتے کےدوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ 185 پوائنٹس کےکمی سے 43ہزار 436 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طورپر 365 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 210کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ137کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ مارکیٹ کی بلندترین سطح 43,887 جبکہ کم ترین سطح 43,379 رہی۔

سونے کی قیمت میں 5700 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعدفی تولہ سونا سے 1لاکھ39ہزار900 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 4887 روپے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 942روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں2 ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1777 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ رہا۔ انٹربینک میں ڈالر8 پیسے کی کمی سے 213.98 سے213.90پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے کے اضافے سے 210 سے213 روپے پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More