حصص بازار میں تیزی، 100انڈیکس میں ایک ہزار 111پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز زبردست تیزی رہی۔مارکیٹ گیارہ سو گیارہ پوائنٹس کے اضافے سےچوالیس ہزار کی حد عبور کرگئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں تیزی کا رجحان رہا ۔ 100انڈیکس ایک ہزار 111پوائنٹس کے اضافے سے44ہزار 333کی سطح پر بند ہوا۔

دن بھرمجموعی طورپر 379 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 295کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ70کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج تیزی کے باعث مارکیٹ میں 2 عشاریہ 57فیصد ریکارڈ کی گئی۔-

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More