حصص بازار کے 100 انڈیکس میں 519 پوائنٹس کی کمی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا اختتام ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس میں مندی رہی۔ مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 43ہزار کی حد گنوا بیٹھی ہے۔ جس کے بعد مارکیٹ 519پوائنٹس کی کمی سے 42ہزار876پر بند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طورپر342 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 256کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ صرف 69کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آج مندی کے باعث مارکیٹ میں 1عشاریہ2فیصدکی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More