قبائلی اضلاع میں یکم فروری سے پاکستان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد

پشاور:پاکستان کے قبائلی اضلاع میں یکم فروری سے پاکستان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں بڑی تعداد میں قبائلی اضلاع کے نوجوان کھلاڑی بھرپور حصہ لیں گے۔

پاکستان کے قبائلی اضلاع باجوڑ،مہمند اور خیبر میں یکم فروری سے 23 مارچ تک پاکستان اسپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا ۔اسپورٹس فیسٹول میں کرکٹ،فٹبال، والی بال،باسکٹ بال،بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ اور ایتھلیٹکس کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔

پاکستان اسپورٹس فیسٹول میں بڑی تعداد میں قبائلی اضلاع کے نوجوان کھلاڑی بھی شامل ہیں۔قبائلی اضلاع میں امن کی بحالی کے بعد ہر سال اس طرح کے مختلف فیسٹولز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More