پاکستان سولر ایسوسی ایشن کا پینل پرعائد 17فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

فیصل آباد : پاکستان سولر ایسوسی ایشن نے سولر پینل پرعائد سترہ فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو انڈسٹری تباہ ہو جائے گی ۔

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نےفیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سولر پینل پرعائد 17% ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ صدر سولر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ٹیکس لگا کر سولر پینل انڈسٹری کے ساتھ ظلم کیا گیا جبکہ مینوفیکچرز سولر انڈسٹری لگانے کے لئے پاکستان آرہے ہیں۔

پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکس نہ دینے پرچار سو سولر پینلز کے کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں ۔ صدر سولر ایسوسی ایشن سیل ٹیکس واپس نہ لینے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More