پاکستان امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرے، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال افغان عوام کو امن اور ترقی کی ضرورت ہے۔ عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیرنو کے لیے فنڈز فراہم کریں۔ اسلامی دنیا افغان حکومت کی مدد کے لیے آگے بڑھے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پاکستان فوری طور پر امارت اسلامی افغانستان کو تسلیم کرے۔ اسلامی دنیا اور عالمی طاقتیں افغانستان کی تعمیرنو کے لیے فنڈز فراہم کریں۔

سراج الحق نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ ملک میں بدامنی بڑھ رہی ہے اور کرپشن کا دور دورہ ہے۔مافیاز اپنی جیبیں بھر رہے جبکہ حکمران بے بس اور عوام بے یارومددگار ہے۔ ملک میں لاکھوں نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پی پی ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔ ملک کا مستقبل قرآن و سنت کے نظام کو اپنانے میں ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More