پاکستان، افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل پہنچ گیا

دبئی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ گروپ بی کے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 148 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر آصف علی شاندار بیٹنگ کی بدولت اننگز کے 18 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

افغانستان کی جانب سے اننگز کا آغاز جارح مزاج جوڑی حضرت اللہ زازئی اور محمد شہزاد نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔ دوسرے اوور میں حضرت اللہ زازئی عماد وسیم کی گیند پر بڑی شاٹ مارتے ہوئے کیچ دے بیٹھے۔ افغانستان کو دوسرا نقصان بھی جلد پہنچ گیا جبکہ شہزاد شاہین کو بڑی ہٹ مارتے ہوئے بابر کو کیچ تھما بیٹھے۔

اصغر افغان اور رحمان اللہ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے عماد وسیم کو دو چھکے رسید کیئے، پاکستان کو رحمان اللہ کی وکٹ لینے کا بہترین موقع ملا تاہم عماد نے وہ چانس ضائع کر دیا۔بابراعظم نے اصغر اور رحمان کی شراکت داری توڑنے کے لیے حارث روف کو گیند تھمائی، انہوں نے پ اصغر افغان کو آؤٹ کر دیا۔ رحمان بھی جلد ہی حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

افغانستان کی پانچویں وکٹ 64 رنز گری جب کریم جنت 15 رنزبنا کر عماد وسیم کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے، فخر زمان نے ان کا کیچ پکڑا۔پاکستان نے لڑکھڑاتی افغانستان کی بیٹنگ پر دباؤ بنائے رکھا، پہلے شاداب اور حسن کے اوور میں صرف دو رنز پڑے۔ اس دباو کا پاکستان کو جلد ہی فائدہ ہو گیا۔ نجیب اللہ شاداب کی گیند پر رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔

اس موقع پر افغانستان کے کپتان محمد نبی نے گلبدین نائب کے ساتھ 76 رنز کی ایک شاندار شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لائے۔محمد نبی اور گلبدین نے بالترتیب 35،35 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی بہت مہنگے بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے چار اوورز میں 38 رنز دے کر ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More