پاکستان ریلوے کا آج رات سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان ریلوے نے آج رات سے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ پشاور اور راولپنڈی سے آنے اور جانے والی ٹرینوں کا شیڈول بحال کر دیا گیا ہے۔ آج پشاور سے کراچی اور کراچی سے پشاور جانے والی خیبر میل اپنے روٹ سے روانہ ہوں گی۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے آج رات ساڑھے بارہ بجے والی راول ایکسپریس راولپنڈی اور لاہور دونوں اطراف سے روانہ ہو ں گی۔ جبکہ کل صبح سےتمام ٹرینیں متبادل روٹ کی بجائے معمول کے مطابق اپنے مقررہ روٹ سے روانہ ہوں گی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More