پاکستان کی کشمیری نوجوانوں کی ماورائے عدالت قتل کی مذمت

اسلام آباد: پاکستان نے رمضان کے مقدس مہینے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ کشمیر میں محاصرے کے دوران ماورائے عدالت ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد بی جے پی سرکار کے مسلم کش عزائم کو اجاگر کرتی ہے ۔پانچ اگست دو ہزار انیس کے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ

اقدامات کے بعد سے اب تک پانچ سو اسی سے زائد بے گناہ کشمیری، قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں جبکہ رمضان کے مقدس مہینے کے دوران بھی جعلی مقابلوں اور تلاشی کے نام پر بھارتی افواج کی بربریت جاری ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن حل کو یقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More