پاکستانی نیوی کے جہازوں راہ نورد اور مددگار اور آبدوز حمزہ کا عمان کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نورد اور مددگار اور آبدوز حمزہ نے عمان کا دورہ کیا ۔کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اور مشن کمانڈر نےچیف آف سلطان آرمڈ فورسز اور عمانی بحریہ کے سربراہ سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق بحریہ کے جہازوں پی این ایس راہ نورد اور مددگار اور آبدوز حمزہ کا عمان کا دورہ کیا ۔ عمان کی بندرگاہ سلطان بن قابوس آمد پر بحریہ کے فلوٹیلا کا شاندار استقبال کیا گیا۔کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی اور مشن کمانڈر کی چیف آف سلطان آرمڈ فورسز اور عمانی بحریہ کے سربراہ سے خصوصی ملاقاتیں۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق مشن کمانڈر نے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ عمان کے دیگر اعلیٰ عسکری حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے افسران نے عمان کی مختلف عسکری تنصیبات کا بھی دورہ کیا۔

دورے کے آخر میں پی این ایس راہ نورد اور عمانی بحریہ کے جہاز شباب نے زیر تربیت کیڈٹس کیلئے مشترکہ سیلنگ مشق کا انعقاد کیا۔ پاکستان بحریہ کے فلوٹیلا کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More