پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک کا عمان کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے عمان کا دورہ کیا ہے۔عمان کی بندرگاہ دقم‎ آمد پر عمانی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق بحریہ کے جہاز پی این ایس تبوک نے عمان کا دورہ کیا ۔عمان کی بندرگاہ دقم‎ آمد پر عمانی بحریہ اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے جہاز کا استقبال کیا۔جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے عمانی حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پی این ایس تبوک کے اس دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More