پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا تنزانیہ کا خیر سگالی دورہ

اسلام آباد: پاکستان نیوی کےجہاز پی این ایس عالمگیر نے افریقی ملک تنزانیہ کا خیر سگالی دورہ کیا ہے۔ تنزانیہ کی بندرگاہ دارالسلام آمد پر پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق بحریہ کا جہاز پی این ایس عالمگیر خیرسگالی مشن پرتنزانیہ کی بندرگاہ دارالسلام پہنچ گیا جہاں پاکستانی جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پاکستان اور تنزانیہ نیوی کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، 2طرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق پاکستانی بحریہ نےدارالسلام میں میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیاگیا۔مریضوں کو علاج اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More