پاکستانی بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر کا الجزائر کا دورہ

اسلام آباد: پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس عالمگیر نے الجزائر کا دورہ کیا جہاں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان پاکستان بحریہ کے مطابق الجزائر کی بندرگاہ آمد پر نیوی کے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے جہاز کے کمانڈنگ آفیسر کے ہمراہ میزبان بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔الجزائر بحریہ کے کمانڈر نے بھی پاکستانی بحریہ کے جہاز کا دورہ کیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔

نیوی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بحریہ کے جہاز کا الجزائر کا دورہ اور دوطرفہ مشق میں شرکت دوست ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More