پاکستان بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد: نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پاکستان بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں خطے کی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال، پاکستان نیوی کی آپریشنل تیاریوں اور جوانوں کے تربیتی اور فلاحی امور کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق نیول ہیڈکوارٹرز میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت سربراہ پاکستان بحریہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کی۔نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاکستان نیوی کے مطابق امیرالبحر نے آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More