پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی

کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ گوادر کے قریب سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے اٹھارہ ہزارامپورٹڈ شراب کی بوتلیں اور پانچ اسمگلرز کوگرفتار کرلیا۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورڈی جی کسٹم انٹیلجنس نے پی ایم ایس اے ہیڈ کواٹرزمیں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ڈی جی پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی رئیر ایڈمرل مرزا فواد امین بیگ نے بتایا کہ ساؤتھ گوادر کے مقام پر آپریشن کے نتیجے میں 5اسمگلرز کو گرفتار کرکے216 ملین روپے کی شراب قبضے میں لے لی گئی۔

ڈی جی کسٹم انٹلیجنس ثاقف سعید کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق یہ شراب پاکستان آرہی تھی۔کراچی میں اسمگلرز کے ڈمپنگ ایریاز بنے ہوئے ہیں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایم ایس اے سمندر میں امن وامان قائم کرنے کےلئے اپنی قومی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتا رہے گا۔مذکورہ آپریشن میں پی این ایس ایس کشمیر نے بھی حصہ لیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More