پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کیا ہے، عارف علوی

اسلام آباد: صدر عارف علوی سے امریکن بزنس فورم کے صدر وسیم انور کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ وفد نے صدر کو ملک میں کاروبار کرنے میں مزید آسانی لانے کے لیے مختلف تجاویز دیں اور اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔

صدر عارف علوی سے امریکن بزنس فورم کے صدر وسیم انور کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری ، اقتصادی ترقی کیلئے جیو اکنامک محل وقوع کے بہترین استعمال پر توجہ دے رہا ہے۔پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کرایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سازگار کاروباری ماحول کیلئے جامع فریم ورک کی فراہمی کیلئے اقتصادی پالیسی تشکیل دی ہے ۔پاکستان کی اقتصادی پالیسی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تشکیل دی گئی ہے ۔پاکستان سرمایہ کاری راغب کرنے ، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہے۔تاجر پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خواتین اور معذور افراد کو مالی طور پر بااختیار بنانے کی ضرورت ہے ۔وفد خواتین اور خصوصی افراد کو ہنر مند بنانے کیلئے کام کرے ۔وفد پاکستان میں اپنے اداروں میں خصوصی افراد اور خواتین کو ملازمتیں فراہم کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More