پاکستان کو عمران خان پر مکمل اعتماد ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پر پورے پاکستان کو اعتماد ہے۔ لیڈر ایسے شخص کو بنانا چاہیے جو آپ کی عزت میں اضافہ کرے۔ عمران خان نے سبز پاسپورٹ کو دنیا میں عزت دلائی۔

اسلام آباد میں اوورسیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری حسین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان دنیا کے ہر فورم پر پاکستانیوں کی بات کرتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی ہم سے زیادہ ووٹ دینے کا حق رکھتے ہیں۔اوورسیز پاکستانیوںکے حقوق کا ہمیشہ دفاع کریں گے

ان کا کہنا تھا کہ رہنما ایسے شخص کو بنانا چاہیے جو آپ کی عزت میں اضافہ کریں ۔ عمران خان نے دنیا بھر میں پاکستانیوں کی عزت میں اضافہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان پر پورے پاکستان کو اعتماد ہے۔ نواز شریف اورآصف زرداری کے لئے پارک میں چلنا مشکل ہو گیا ہے۔ نواز شریف ضیاء الحق کی نرسری میں پروان چڑھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More