پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی کبھی نہیں دیکھی، انتونیو گوتریس

یونائٹیڈ نیشن کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے جتنی بڑی تباہی ہوئی ہے اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی کبھی نہیں دیکھی۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ میں نے آج تک اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی نہیں دیکھی جتنی کہ پاکستان میں سیلاب کے باعث ہوئی ہے۔ اُنھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے وقت میں جب ہماری زمین گرم ہو رہی ہے تو تمام ممالک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث وہ نقصانات اٹھا رہے ہیں جن سے نمٹنا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

انھوں نے لکھا کہ یہ ایک عالمی بحران ہے اور عالمی رد عمل چاہتا ہے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں پاکستان میں ہونے والی سیلاب کی تباہ کاریوں کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ انتونیو گوتریس پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کے واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے دورے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا، ساتھ ہی سیلاب متاثرین کے کیمپس کا دورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ماحولیاتی آلودگی کا ذمہ دار نہیں مگر دوسروں کی پیدا کردہ آلودگی کا شکار ہے۔ انہوں نے سیلاب سے تباہی کا ذمہ دار جی ٹوئنٹی ممالک کو قرار دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More