لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پاکستان کے پاس پیسے نہیں ہے، مریم نواز

مری: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے کہا کہ جب تک عمران خان سیاست میں ہے ملک ایک انچ بھی ترقی نہیں کر سکتا ،گزشتہ چندسال میں معیشت پرکاری ضرب لگائی گئی۔ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے پاکستان کے پاس پیسے نہیں ہے۔

مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عدلیہ میں ثاقب نثار ڈھونڈ رہا ہے،عدلیہ کو سیاست سے دور رکھو۔عمران خان خیبر پختونواہ کے عوام کی امانت کا استعمال کر رہے ہیں

سابقہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے4سال تباہی کےسواکچھ نہیں کیا۔عمران خان نےاسٹیٹ بینک کوگروی رکھا،آئی ایم ایف سے پٹرول مہنگا کرنے کا معاہدہ کیا۔مجھے لوڈ شیڈنگ کی بہت تکلیف ہے۔نوازشریف نےاپنےدورمیں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کردیاتھامگر آج پاکستان کے پاس لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنے کے پیسے نہیں ہیں۔گزشتہ چندسال میں معیشت پرکاری ضرب لگائی گئی۔شہباز شریف نے آٹا سستا کیا،

انکا کہنا تھا کہ انہیں جھوٹے مقدمہ میں بند کیا گیا ،انہیں جھوٹے مقدمہ میں بند کیا گیا ، والد کو جیل ملنے گئی تو مجھے گرفتارکرلیا گیا ۔ کابینہ پر مقدمات ہونے کے الزامات کا جوابات دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ساری کابینہ اس لیے ضمانت پر ہے کیونکہ مقدمات جھوٹے تھے،جن کا سب نے مقابلہ کیا۔

عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختون خواہ میں چھپ کر بیٹھا ہے،لانگ مارچ میں شامل لوگ مسلح تھے اس کا عمران خان نے بھی اعتراف کر لیا۔جب سے لانگ مارچ ناکام ہوا عمران خان کے چہرےپر مایوسی ہے۔عمران خان جو کر رہے ہیں وہ فساد ہے،اس کو روکنا جہاد ہے۔جب آپ کےپاس اسلحہ تھاتوآپ کس نیت سےوفاق پرحملہ آورتھے۔خیبرپختونخواکےوزیراعلیٰ نےبیان دیاکہ صوبےکی فورس کواستعمال کروں گا۔جہاد تو ہر مسلمان پر فرض ہے۔ اپنے بچوں کو بھی بلواؤ اور جہادیوں کی فرنٹ لائن میں کھڑا کرو، ہم نیا ردالفساد آپ کے خلاف لانچ کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان اور اس کی جماعت نے سیاسی جماعت کا نقاب اوڑھا ہوا ہے،عمران خان دہشتگروں سے بھی خطرناک ہیں،اس مسلح جدوجہد کا مقصد کیا ہے؟۔عمران خان کی مسلح تحریک دہشتگردی سے زیادہ خطرناک ہے۔ اس سے زیادہ خطرناک شخص نہیں ہوسکتا ، کرسی چھن جانےکےبعدیہ شخص ملک کوآگ لگانےپرتلاہواہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More