دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی آسٹریلیا کو شکست

لاہور: دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے دی ۔ قومی ٹیم نے تین سو اننچاس رنز کا پہاڑ جیسا ہدف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ کپتان بابر اعظم نے ایک سو چودہ اور امام الحق نے ایک سو چھ رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔

خیال رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More