پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز سے شکست

ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 276 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم صرف 155 رنز پر بنا کر ڈھیر ہو گئی۔

میچ مین محمد نواز نے 4 اورمحمد وسیم نے 3 کھلاڑیوں کوآوٹ کیا جب کہ شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے بروکس 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے کھیل کا آغاز کیا، فخر زمان 17 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے ان کی جگہ کپتان بابر اعظم کھیلنے آئے اورانہوں نے امام الحق کے ساتھ مل کر اچھی پارٹنر شپ قائم کی تاہم امام الحق 72 رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے 77، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 15، محمد حارث 6، محمد نواز 3، شاداب خان اورخوشدل خان نے 22،22 رنز بنائے۔ میچ میں محمد وسیم نے 17 اور شاہین آفریدی نے 15 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی قومی ٹیم نے مقرررہ اوورز میں 275 رنز بنائے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More