پاک بنگلہ ٹی 20 سیریز، پہلے میچ شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو شکست دے دی

ڈھاکا:پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔قومی ٹیم نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 128 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔

محمد رضوان11 رنز جبکہ بابر اعظم 7 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔ حیدر علی صفر سکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ ہو گئے۔ پاکستان کے چوتھے کھلاڑی شعیب ملک شارٹ کھیلنے کےبعد ٹہلتے رہے اور اس دوران وکٹ کیپر نے وکٹ اڑا دی۔ وہ بھی حیدر علی کی طرح کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان اور خوش دل شاہ کے مابین 50 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ فخر اور خوش دل بالترتیب 34، 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان 21نے اورمحمدنوازنے18 رنزبنائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More