تازہ ترین
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریزکی تیاریاں عروج پر

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریزکی تیاریاں عروج پر

مانچسٹر: (3 اگست 2020) پاکستان کرکٹ ٹیم نے مانچسٹر میں ڈیرے ڈال دیئے۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کھلاڑی اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں کوچز کی زیرنگرانی اپنی صلاحیتوں کو بہتر کر رہے ہیں۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ بدھ سے شروع ہوگا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز بدھ پانچ اگست سے اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں شروع ہو رہی ہے۔ قومی ٹیم بذریعہ بس ڈربی شائر سے مانچسٹر پہنچ گئی اور ایک روز آرام کے بعد کھلاڑیوں نے کوچز کی زیرنگرانی ٹیسٹ سیریز کے لیے فائن ٹیوننگ کا آغاز کر دیا۔ اولڈ ٹریفرڈ کے میدان میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔ بابر اعظم، عابد علی، اظہر علی، اسد شفیق، شان مسعود اور فواد عالم بیٹنگ کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے میں کوشاں ہیں جبکہ نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس، سہیل خان، یاسر شاہ اور کاشف بھٹی نے طویل بولنگ اسپیل کرائے۔ فیلڈنگ کی خصوصی مشقیں بھی کی گئیں ۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون تشکیل دے دی ہے۔ عابد علی اور شان مسعود اوپن کریں گے۔کپتان اظہر علی ون ڈاؤن، اسد شفیق اور فواد عالم پانچویں اور چھٹے نمبر پر بیٹنگ کریں گے۔ وکٹ کیپر محمد رضوان کے بعد یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بولنگ سنبھالیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top