تازہ ترین
قومی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوگئی

قومی کرکٹ ٹیم خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوگئی

لاہور: (28 جون 2020) قومی کرکٹ ٹیم لاہور ایئرپورٹ سے خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہوگئی۔ بیس کھلاڑیوں اور گیارہ آفیشلز پر مشتمل دستہ روانہ ہوا۔

قومی کرکٹ ٹیم لاہور سے خصوصی طیارے کے ذریعے انگلینڈ روانہ ہو گئی۔ کرکٹ ٹیم کا دستہ بیس کھلاڑیوں اور گیارہ آفیشلز پر مشتمل ہے۔ پاکستانی ٹیم انگلینڈ پہنچنے کے بعد چودہ دن ڈربی شائر میں قرنطینہ میں گزارے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ پانچ اگست کو کھیلا جائے گا۔ وقار یونس، کلف ڈیکن اور شعیب ملک انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

انگلینڈ جانے والے قومی ٹیم کے دستے میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسی خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ، حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان اور وہاب ریاض کورونا کے باعث ٹیم میں شامل نہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top