تازہ ترین
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی شائر میں عیدالاضحیٰ منائی

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ڈربی شائر میں عیدالاضحیٰ منائی

ڈربی شائر: (1 اگست 2020) پاکستان کرکٹ ٹیم نے جمعہ کوعیدالاضحٰی ڈربی شائرمیں منائی۔سابق کپتان سرفراز احمد نے نمازعید کی امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔ کھلاڑیوں نے عید کی نماز اپنے ہوٹل میں ادا کی اور ایک دوسرے کے ساتھ  پرستاروں کو بھی دلی عید مبارک دی اور شائقین سے عید کے موقع پر کرونا کے لیے احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی اپیل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے گذشتہ روز عیدالاضحٰی ڈربی شائرمیں منائی۔تمام کھلاڑیوں نے عید کی نمازاپنے ہوٹل کے ہال میں اداکی۔ سابق کپتان سرفراز احمد جو حافظ قرآن بھی ہیں نے نمازعید کی امامت کی اورخطبہ بھی دیا۔ پاکستان کے انتیس کھلاڑیوں کے ساتھ ہیڈ کوچ مصباح الحق، بیٹنگ کوچ یونس خان، بولنگ کوچ وقار یونس اور مشتاق احمد اورکوچنگ اسٹاف کے علاوہ سابق کرکٹ اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے بھی قومی ٹیم کے ساتھ نمازعید ادا کی۔

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے علاوہ اپنے پرستاروں کو بھی دلی عید مبارک کا پیغام دیا اور ان سے عیدکے موقع پرکرونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے بھی ہدایت کی۔ قومی ٹیم آج ڈربی شائر سے مانچسٹر روانہ ہو جائے گی۔ جہاں میزبان انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ کی سیریز کا پہلا میچ پانچ اگست سے اولڈ ٹریفرڈ گراؤنڈ میں کھیلاجائے گا۔ قومی ٹیم کے بیس کھلاڑی جنہیں ٹیسٹ سیریز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ مانچسٹرجائیں گے اور آج آرام کے بعد کل سے اولڈ ٹریفرڈ میں سیریز کی باقاعدہ تیاری شروع کریں گے۔ بقیہ کھلاڑی ڈربی میں ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پریکٹس جاری رکھیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top