ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے پاکستانی کھلاڑی کراچی میں اکٹھا ہونا شروع

کراچی: ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے پاکستانی کھلاڑی کراچی میں اکٹھا ہونا شروع ہوگئے۔ جبکہ ویسٹ انڈین ٹیم جمعرات کو پاکستان پہنچے گی ۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز رواں ماہ کراچی میں کھیلیں گی۔پاکستان میں موجود بیشتر قومی کھلاڑی منگل کو کراچی میں ٹیم ہوٹل پہنچ گئے۔

جو کھلاڑی کراچی پہنچے ہیں ان میں عثمان قادر، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر، فخرزمان، حارث رؤف، شاداب خان ، افتخار احمد اور محمد حسنین شامل ہیں۔رپورٹ کرنے والے کھلاڑیوں کے کوویڈ ٹیسٹ لے لیے گئے اور نتائج آنے تک انہیں قرنطینہ بھیج دیا گیا۔

بنگلہ دیش میں قومی ٹیم کے ہمراہ موجود کھلاڑی وطن واپسی پر ٹیم کو جوائن کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More