پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو شکست، ٹی 20 سیریز شاہینوں کے نام

کراچی: پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین صفر سے جیت لی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا 208 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔قومی ٹیم کی جوڑی بابراعظم اور محمد رضوان نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ سو رنز سے زائد کی شراکت داری قائم کر کے ریکارڈ بنایا۔

بابراعظم 73 اور محمد رضوان 87 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی نے اننگز کے آخر میں 7 گیندوں پر21 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

رواں سال میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں یہ ریکارڈ 19ویں فتح ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More