امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات ،معاشی سفارت کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، امریکہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔ حکومت معاشی ترجیحات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔پاکستان بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے ای ویزہ سمیت کئی اہم سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی ڈیموکریٹ رہنما کو بتایا کہ امریکی کمپنیز ان مراعات و سہولیات سے استعفادہ حاصل کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کرکے بہترین منافع کما سکتی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More