پاکستان اور شام کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے معاہدہ

اسلام آباد: پاکستان اور شام کے درمیان تجارت کے فروغ اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیئےمعاہدہ طے پاگیا۔

ایم او یو کےتحت پاکستان اور شام کے درمیان مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے کےلئے کام کرےگا۔

پاکستان اور شام کے مابین تجارت اور اقتصادی امور پر مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے سے متعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے گئے۔ مفاہمتی یاداشت پردستخط دمشق میں پاکستان کے سفیر ایئرمارشل ریٹائرڈسعید محمد خان اور شام کے وزیر برائے بین الاقوامی تجارت و معیشت ڈاکٹر محمد ثمر ال خلیل نے کئے۔

ورکنگ گروپ قائم کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی امور میں تعاون کو بڑھانا ہے۔دونوں ممالک ورکنگ گروپ کے ذریعے زراعت ، صنعت ، کمرشل اور اقتصادی شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے اقدامات کریں گے۔دونوں ممالک کی صنعت و تجارت کی تنظیموں کو باہمی تجارت بڑھانے کیلئے مواقعے فراہم کیے جائیں گے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوستانہ اور ہاہمی مفادت کےلئے کام کرینگے۔دونوں ممالک معاشی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے تعصبانہ رویے سے گریز کرینگے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More