پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، معید یوسف

اسلام آباد: نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ) بشیر صالحی مگاشی کی سربراہی میں 5 رکنی وفد نے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے ملاقات کی ہے ۔

قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف سے نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل بشیر صالحی مگاشی نے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی، سیکیورٹی اور ہوا بازی کے شعبے میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ۔

ڈاکٹر معید یوسف نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے درمیان سفارتی اور عسکری محاذوں پر بہت مضبوط تعلقات ہیں۔دونوں ممالک تمام بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔دونوں ممالک کو تجارتی اور اقتصادی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More