آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ، پاکستان فضائیہ کا نیا نغمہ جاری

راولپنڈی: آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی مناسبت سے پاکستان فضائیہ کا نغمہ جاری کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جاری کردہ نغمہ پاکستان فضائیہ نے آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیا ہے اور یہ نغمہ ملک کے مایہ ناز گلوکار ساحر علی بگا نے گایا ہے۔

گانے کی عکس بندی پاکستان کے معروف ہدایت کار زوہیب قاضی نے کی۔ ترانے میں 2019 کے فضائی معرکے میں بہادری کی نئی داستان رقم کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More