چٹاگانگ ٹیسٹ:پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دیدی

چٹاگانگ کے ظہور احمد چوہدری کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ قومی ٹیم نے بنگلادیش کی جانب سے دیئے گئے 202 رنز کا ہدف 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں عابد علی 91 اور عبدﷲ شفیق 73 بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان بابر اعظم 13 اور اظہر علی 24 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان نے پانچویں روز کے کھیل کا آغاز 109 رنز پر کیا، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 151 اور دوسری 171 رنز پر گری۔ عبدﷲ شفیق کو مہدی حسن نے آؤٹ کیا جبکہ عابد علی کی وکٹ تیج الاسلام نے لی۔

واضح رہے کہ دوسری اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 157 پر آؤٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو جیت کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More