نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جارہا ہے۔ مہمان ٹیم کے مزید تین پلیئرز کرونا کا شکار ہو گئے۔ میچ پروگرام کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا۔ پاکستان کلین سوئپ کےلیے پراعتماد ہے۔ ٹیم میں چند ریزور پلیئرز کوموقع ملنے کا امکان ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز تیسرے اورآخری ٹی ٹوئنٹی کے لیے مدمقابل ہوں گے۔ بابراعظم الیون نے پہلا میچ تریسٹھ رنز اوردوسرا دلچسپ مقابلے کے بعد نو رنز سے جیتا اورآج کا میچ جیت کلین سوئپ کےلیے پراعتماد ہے۔ مہمان ٹیم کے مزید تین کھلاڑی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں ۔ان کے چھ پلیئرز کرونا کا شکار اور ایک زخمی ہے اورمہمان ٹیم کوچودہ فٹ پلیئرز دستیاب ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈ کے مطابق آج کا میچ پروگرام کے مطابق کھیلاجائے گا تاہم ون ڈے سیریز کے بارے میں فیصلہ دونوں بورڈز کی مشاورت سے ہوگا۔ دو صفرکی برتری حاصل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم نائب کپتان شاداب خان، فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی اورحارث رؤف کو آرام کا موقع دے کرخوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو صلاحیتوں کے اظہار کاموقع دے سکتا ہے۔