پاکستان اور ویسٹ انڈیزٹیم کی آج نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس

نیشنل اسٹیڈیم کراچی پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان ٹی ٹوئنٹی اورون ڈے سیریز کے انعقاد کے لیے تیارہے۔ تزئین وآرائش کے بعد اسٹیڈیم ایک نئے روپ میں نظر آررہا ہے۔آج دونوں ٹیمیں شام سات بجے فلڈ لائٹس میں بھرپورٹریننگ کریں گی۔

پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل میچزکی سیریزنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلی جائے گی۔ اسٹیڈیم تزئین وآرائش کے بعد بین الاقوامی سیریزکی میزبانی کے لیے پوری طرح تیارہے۔ رنگ وروغن اور سیٹوں کی بہتری کے بعد اسٹیڈیم نئے روپ میں نظر آرہا ہے۔

آج میزبان پاکستان اورمہمان ویسٹ انڈیز شام سات بجے فلڈلائٹس میں بھرپورٹریننگ کریں گی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے کووڈ ٹیسٹ کلیئرکرلیے ہیں اور پہلے پریکٹس سیشن میں کوچزکی زیرنگرانی بولنگ، بیٹنگ اورفیلڈنگ کی خامیوں پر قابو پانے اورانہیں بہتربنانے کی کوشش کریں گے۔ سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پیر تیرہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More