پاک،ونڈیزون ڈے سیریز:میچ آفیشلزکا اعلان

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈنے ویسٹ انڈیزسے ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کااعلان کردیا ۔ علیم ڈار، احسن رضا، آصف یعقوب اورراشدریاض امپائرز پینل کاحصہ ہوں گے۔ محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

نکولس پوران کی قیادت میں ویسٹ انڈیز ٹیم چھ جون کواسلام آباد پہنچے گی۔ جسے اگلے روز چارٹرڈ فلائٹ سے ملتان پہنچایاجائے گا۔ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ سیریز کے میچز آٹھ، دس اوربارہ جون کو ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔پی سی بی نے سیریز کے میچ آفیشلز کااعلان کردیاہے۔

سینئر علیم ڈار تینوں میچزسپروائز کریں گے۔احسن رضا، آصف یعقوب اور راشدریاض ان کے ساتھ بالترتیب تینوں میچوں میں علیم ڈار کے ساتھ فیلڈ امپائرہوں گے۔ فیصل آفریدی ، احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض کے ساتھ ریزورامپائرکے فرائض انجام دیں گے۔ محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔ تمام میچز شام چاربجے شروع ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More