پاکستان کی ویسٹ انڈیزسے ون ڈے سیریز کی تیاریاں شروع

ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کی ملتان میں تیاریاں شروع کردیں۔پی سی بی نے یکم جون سے سولہ منتخب کھلاڑیوں کو لاہور میں طلب کرلیا۔ انگلش کاؤنٹیز میں مصروف منتخب پلیئرز بھی کیمپ میں شریک ہوں گے۔

نکولس پوران کی قیادت میں ویسٹ انڈیزکرکٹ ٹیم پانچ جون کوپاکستان پہنچ رہی ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ سپرلیگ کے لیے ری شیڈول سیریز آٹھ جون سے پنڈی میں شروع ہوناتھی۔ لیکن سیاسی تناؤ کے باعث پی سی بی نے حکومت کی اجازت سے سیریز ملتان منتقل کردی ۔ جس کے لیے باقاعدہ انتظامات کا آغازکردیاگیاہے۔ ضلعی انتظامیہ کےمطابق ڈپٹی کمشنرملتان نے اسٹیڈیم کادورہ کیااورسیکیورٹی، پارکنگ اور روٹس کےمثالی انتظامات کےاحکام دیے۔

ویسٹ انڈیزکو سرکاری مہمان کاپروٹوکول دیاجائےگا۔میچزآٹھ، دس اوربارہ جون کوکھیلےجائیں گے۔ بورڈ نے سیریز کے تیاری کے لیے تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں منعقدکرنے کافیصلہ کرلیا۔ جس کے لیے سولہ منتخب کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف کرکٹرز بھی یکم جون کوکیمپ جوائن کرلیں گے۔ تربیتی کیمپ میں کوچز کرکٹرز کی بیٹنگ، بولنگ اورفیلڈنگ میں بہتری کی کوشش کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More