دوسرا ٹی 20، پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے ہرادیا

کراچی: دوسرے ٹی 20 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9 رنز سے ہرادیا۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اننگز کی آخری گیند پر163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ برینڈن کنگ نے سب سے زیادہ 67 رنز بنائے،پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 جبکہ محمد نواز ، محمد وسیم اور حارث رؤف نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 8 کھلاڑیوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے تھے۔محمد رضوان نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے۔ افتخا راحمد 32 اور حیدر علی 31 رنز بنا سکے۔کپتان بابر اعظم 7 جبکہ زمان 10 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کو 3 میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More